ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر کاپاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے مستقل حل اورفوری ریلیف پر زور

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں تمام محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے حل میں طریقہ کار کی بہتری اور عوامی شکایات کے مستقل حل اور ریلیف کی فوری فراہمی پر زور دیا۔

انہوں نے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کو بہتر طور پر چھان بین اور طریقہ کار کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے شکایات کے حل اور بہتر کارکردگی پر ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ افیئرز اورحلال فوڈ اتھارٹی کی تعریف کی اور دیگر تمام محکمہ جات کو اپنے تمام تر وسائل اور تمام تر سرکاری مشینری اور افرادی قوت کو شہریوں کی بہتری کے لیے استعمال کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو پرائس فکسیشن کے طریقہ کار میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ طارق اللہ، ایس پی ہیڈ کوراٹراویس شفیق، ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود، ٹی ایم او ایبٹ آباد وقاص شاہ، ٹی ایم او حویلیاں اعجاز رحیم، ٹی ایم او لوئر تناول مظہر مظفر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عنصر شاہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکڑ ایگری کلچر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اورانچارج پی ایم آر یوودیگرتمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :