کراچی کو مافیاؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ،ْحافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی کراچی کے مایوس اور محروم عوام کی آواز ہے ،ْالیکٹرانک فلوٹ کے ذریعے سے نچلی سطح پر پیغام پہنچارہے ہیں ،ْمیڈیا سے گفتگو جماعت اسلامی شہر بھر میں درست مردم شماری سمیت کوٹہ سسٹم اور بااختیار شہری حکومت کے حوالے سے تحریک چلارہی ہی،ْ امیرجماعت اسلامی
جمعہ 25 ستمبر 2020 00:03
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں ’’حقوق کراچی تحریک‘‘ اور 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے عظیم الشان ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں پبلیسٹی وین VANS-SMDکو مختلف اضلاع میں روانہ کرنے کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر امیر ضلع ایئر پورٹ توفیق الدین صدیقی ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی شہر کی اسٹیک ہولڈر جماعت ہے جس نے ماضی میں بھی شہر کی بے مثال خدمت کی، کراچی پر اپنے حق کا دعویٰ کرنے والی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے عصبیت اور لسانیت کے نام پر عوام کا استحصال کیا ،کراچی شہر ایک گلدستہ کی مانند ہے جہاں پورے ملک سے وابستہ افراد کی نمائندگی ہے ، کراچی پورے پاکستان کو چلاتا ہے لیکن ہمیشہ سے کراچی کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی رپورٹ کے مطابق پورا ملک کراچی کے ٹیکس سے چلتا ہے،وفاقی وصوبائی حکومتیں کراچی کو دینے کے بجائے صرف لیتی ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد اب تک کسی آبادی میں تعمیر و ترقی کا کوئی کام نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے بنیادی مسائل مردم شماری،کوٹہ سسٹم اور بااختیاری شہری حکومت ہے ،چیف جسٹس صاحب نے بھی بااختیار شہری حکومت کے حوالے سے واضح مؤقف دیا ہے،عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ،کراچی کے عوام 27ستمبر کے مارچ میں بھرپور شرکت کریں مارچ کو کامیاب کرائیں اور جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ پھر سے کراچی ترقی یافتہ شہر بن سکے ۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک ایک مافیا کی شکل اختیار کرچکی ہے ،کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے کے الیکٹرک کو سپورٹ کرتے رہے ہیں، جماعت اسلامی کے سوا کسی سیاسی جماعت نے کے الیکٹرک کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ،آج کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں اور شہری مطالبہ کررہے ہیں کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے اور اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.