کراچی ،ڈاکوئوں سے مقابلے میں گلستانِ جوہر تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ اورحیم خان شہید ہوگئے
آئی جی سندھ نے سب انسپکٹر کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا 2 طرفہ تبادلہ ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،ایس ایس پی ایسٹ
جمعہ 25 ستمبر 2020 13:36
(جاری ہے)
پولیس نے بتایا کہ گلستان جوہر پولیس نے سفاری پارک کے قریب ناکہ لگایاتھا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر رحیم خان شہید ہوگئے ، واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، جن کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا 2 طرفہ تبادلہ ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ جاں بحق اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی، جو تھانہ گلستانِ جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھے۔شہید ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر رحیم خان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔آئی جی سندھ نے گلستان جوہر مقابلے میں سب انسپکٹر کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔گلستان جوہرمقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہیں ، فوٹیج میں سفیدکارکوپہلے گزرتے دیکھاگیا، بعد میں پولیس موبائل آئی ، پولیس موبائل جیسے ہی رکی فائرنگ شروع ہوگئی۔فوٹیج میں پولیس اہلکار کو موبائل سے اتر کر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، پولیس اہلکاروں کو پوزیشن لینے کا بھی موقع نہیں ملا۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.