ایم پی اے چوہدری جاوید کوثرنے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبودکو فروغ دیا ہے،عظمت مغل

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:46

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء)وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عظمت مغل، ملک نوشی اور راجہ عدنان چوہان نے کہا ہے کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈو و کیٹ نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ چوہدری جاوید کوثرایڈ وو کیٹ نے مختصرعرصہ میں گوجرخان میں بے شمار ترقیا تی کام کرائے جو ان کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبو ت ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ کی قیادت میں گوجرخان کی محرومیوں کاازالہ ہورہا ہے۔ ان کی کارکردگی دیگر سیاسی رہنمائوں کیلئے ایک مثال ہے، انہوںنے کہا کہ سابقہ ادوارمیں گوجرخان سے منتخب ہونے والی قیادت نے اہل گوجرخان کے مسائل حل نہ کئے اورعوام کو صرف لالی پاپ دیتے رہے مگر چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے منتخب ہونے کے بعد دن رات عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کررکھا ہے اور اپنے انتخابی وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں ان کے ترقیاتی کاموں سے گوجرخان کی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہورہا ہے اورعوام کے مسائل بلاتفریق حل ہورہے ہیں۔