سمگل شدہ سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:20

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن(ان لینڈریونیو)نے ملتان کے نواحی علاقے اڈا19کسیّ سے غیر قانونی سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑ لی ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی خصوصی ہدایات پرڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن(ان لینڈریونیو)ملتان کے ڈائریکٹر زبیر بلال کی تشکیل کردہ ٹیم نے گزشتہ روز غیر قانونی سگریٹ کی فروخت سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچائے جانے کی روک تھام کے لئے ملتان شہر کے نواحی علاقے اڈا19کسی میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی بھاری کھیپ پکڑ لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :