مظفرگڑھ، مہر محمد اعجاز پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، عابد بلوچ ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس مقرر

ہفتہ 26 ستمبر 2020 15:25

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) عثمان حمزہ عوان چئیرمین (پبلک فلئیشن کمیٹی ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن) پنجاب نے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ میں مہر محمد اعجاز ایڈوکیٹ کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور عابد بلوچ کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس موقع پر مہر محمد اعجاز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو جدید فلاحی ریاست بنانے میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوابزادہ محمد احمد خان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،مہر جاوید حسن مرکزی رہنماء ،نوابزادہ منصور خان ممبر صوبائی اسمبلی،سردار عبدالحئی دستی مشئیر وزیر اعلٰی پنجاب،سردار عون حمید ڈوگر ممبر صوبائی اسمبلی،نیاز حسین گشکوری ممبر صوبائی اسمبلی،مہر عبدالحسین ترگر ڈسٹرکٹ چئیرمین عشر زکواة کمیٹی،محمد ندیم کاہلوں،راو عتیق الرحمٰن،صابر عاربی،مون شیخ،میاں امیر نواز خدائی،اظہرجوئیہ،محسن سہو،میاں حسن شیخ،مہر زین ترگڑ،عمران قریشی،شعیب نئیر،اطہرپرویز دستی،گل احمد کریم،عبدالرشید کارلو،شیخ اظہرسمیت ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز ،وکلا، صحافی،سول سوسیٹی اور سیاسی و سماجی راہنماوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مہر محمد اعجاز اور عابد بلوچ سے اچھی توقعات ہیں، وہ پارٹی گائیڈ لائن کے مطابق عوام کی خدمت کے معیار پر پورے اتریں گے۔