سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

انصاف صحت کارڈ عوام سے سفاکانہ مذاق ہے ، سیاسی نابیناں نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے ، بیان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 20:51

سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں، ڈاکٹر نفیسہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نالائق وزیراعظم نے قوم کو مزید ساڑھے پینتیس ہزار ارب کا مقروض کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے دو سال میں 10 ھزار 865 روپیہ غیر ملکی قرضہ حاصل کیا ۔انہوںنے کہاکہ مقامی طور بھی قوم کو 23 ہزار 392 کا مقروض کردیا گیا ہے ، کہاں ہیں وہ دو سو ارب ڈالر عمران خان قوم کو تلاشی دیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم سوال کرتی ہے کہ یہ پیسہ کس اے ٹی ایم میں چلا گیا۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کے زیر اہتمام سرکاری ہسپتالوں میں ّڈسپرین بھی دستیاب نہیں۔انہوںنے کہاکہ انسانی زندگی پچانے والی ادویات کی غریبوں میں قوت خرید نہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ انصاف صحت کارڈ عوام سے سفاکانہ مذاق ہے ، سیاسی نابیناں نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے ۔