ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے سب کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہئے،سید فرخ شاہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کہ عمران خان ملین پودے لگانے کی باتیں کرتے ہیںوہ سکھر تشریف لائیںتو ہم انکو دیکھائے ہم نے کتنے پودے لگائے ہیں ، شہر ی سکھر کو سبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری میں حصہ لیں اور نا صرف فٹ پاتھوں ، باغات بلکہ اپنے گھروں اور گھروں کے باہر بھی پودے لگا کر قومی فریضہ ادا کریں تاکہ یہ وطن عزیز ہمیشہ سبز و شاداب نظر آئے ، ان خیالات کا اظہا انہوں ین آئی بی اے وومین ہاسٹل کیساتھ وہ کینال پر شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر پودا لگا نے کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دو۳ران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم سکھر کو سبز ہلالی پرچم کی طرح سبز و شاداب بنانے کیلئے مزید پودے لگائیں گے