بھارتی مقبوضہ جموںوکشمیر میں رواں سال کی پہلی برف باری

اتوار 27 ستمبر 2020 11:25

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںشمالی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلکی برف باری نے گلمرگ کو ایک نئی خوبصورتی بخشی ہے جو گزشتہ سال 5 اگست سے ویران ہے جب بھارت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے فوجی محاصرے نافذ کردیا تھا۔ دریں اثنا ء سرینگر اور وادی کشمیر کے کچھ دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موسم مزید تبدیل ہونے کا امکان ہے۔