تمباکو کو فصل کا درجہ دینگے کسانوں کو ریلیف دینے ،انکے حقوق کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے،اسد قیصر

ٹوبیکو بورڈ میں تبدیلی لائیں گے ،کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا ،ہمیشہ کاشتکاران تمبا کو کا استحصال کیا گیا مزید استحصال بر داشت نہیں کرینگے،سپیکر قومی اسمبلی

اتوار 27 ستمبر 2020 19:00

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمباکو کو فصل کا درجہ دینگے کسانوں کو ریلیف دینے اور ان کے حقوق کے لئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع کھنڈہ ضلع صوابی میں تمباکو کے کاشتکاروں کی جانب سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کے علاوہ ملک احسان اللہ ٹوانہ اور شندانہ گلزار خان اور صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے بھی شرکت کی۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ٹوبیکو بورڈ میں تبدیلی لائیں گے جس میں کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا کیونکہ ہمیشہ کاشتکاران تمبا کو کا استحصال کیا گیا ہم مزید استحصال بر داشت نہیں کرینگے میری ساری لڑائی اپنے عوام کے مفاد کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ رشکئی کے مقام پر پاک چائنہ اکنامک زون کے قیام سے صوابی کے لوگوں کو وافر مقدار میں روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ زراعت کا شعبہ پاکستان کی بنیاد ہے پاکستان کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے زراعت کی طرف کسی قسم کی توجہ نہیں دی تھی جس کی وجہ سے زراعت ترقی کر سکی نہ ہی کسانوں کو کسی قسم کا ریلیف ملا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمباکو کو فصل کا درجہ دیا جا سکے اور پاکستان بھر میں زراعت کو مزید ترقی کے لئے بہت کر سکے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ تمباکو کا نرخ کم از کم تین ہزار 250روپے ہونا چاہئے کیونکہ تمباکو کی پیداوار پر فی کلو گرام کافی لاگت آتا ہے صوابی کے عوام کا دارمدار تمباکو جیسے نقد آور فصل پر ہے لہٰذا حکومت تمباکو کو فصل کا درجہ دیا جائیں۔

سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ تمباکوکوفصل کادرجہ دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، کاشتکاروں کے خواہش کے عین مطابق ٹوبیکو بورڈمیں تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ذراعت وطن عزیزکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،پاکستان کاروشن مستقبل اورعوام کی فلاح وبہبودذراعت ہی سے وابستہ ہیں،ترقیافتہ ممالک آئے روزذراعت میں نئے نئے تجربات کررہے ہیں مگرہماری سابقہ حکومتوں نے ذراعت کوتوجہ نہیں دی جس کے باعث ذراعت اورکسان سمیت عام عوام بھی متاثر ہوگئے۔

اس موقع پرسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کنڈہ میرہ،ضلع صوابی کیلئے سوئی گیس فراہمی کابھی اعلان کردیا۔انہوں نے تمباکوریٹ250روپے فی کلومطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ 300سے کم کرکی10فیصدتک ٹیکس لیکر آئے ہیں جس کی بدولت کاشتکاروں کوخاطرخواہ ریلیف ملاہے۔انہوں نے کہاکہ تمباکوپرکاسٹ آف پروکشن زیادہ ہے،انشاء اللہ وفاقی وزارت ذراعت اورٹوبیکوبورڈکیساتھ یہ معاملہ اٹھاؤں گااوروہی ریٹ ہوگاکوجوتمباکوکے کاشتکارچاہتے ہیں،ان کاشتکاروں کافلاح وبہبود اورریلیف دینامیرامطمع نظرہے۔

سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ ضلع صوابی کے عوام کاسارادارومدارتمباکوسے وابستہ ہے،اگرتمباکو کے کاشتکاروں کوریلیف ملے گا توان کے زندگی تمام معاملات احسن طریقے سے حل ہوں گے تاہم تمباکوکے حوالے سے کاشتکاروں کادیرینہ مطالبہ پوراکرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ذراعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل وموثر پیمانے بروئے کارلارہی ہے،موجودہ حکومت میں پسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔