وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بلدیات سے متعلق اجلاس،

بلدیاتی اداروں کو شہروں او رقصبات کی صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت سیوریج،پینے کے پانی اوردیگر شہری مسائل کے حل کیے جائیں گے، سردار عثمان بزدار

پیر 28 ستمبر 2020 23:48

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کو شہروں اور قصبات میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہی-وزیراعلیٰ آفس میں بلدیات سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر فوری توجہ دی جائے کیونکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی-وزیراعلیٰ نے واضح کیاکہ ہر شہر او رہر قصبے کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتاہوں، کوتاہی قطعاً برداشت نہیں ہو گی،صفائی کی صورتحال میں بہتری کیلئے ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔

عثمان بزدار نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کا عملہ اور افسران عوام کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں،گراس روٹ لیول پر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،بلدیات سے ترقی کا ثمر لوگوں کی دہلیز تک پہنچے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ’’بلدیہ آن لائن ایپ‘‘ پر آنے والی شکایات کاازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔بلدیہ آن لائن ایپ کے ذریعے پیدائش، شادی وغیرہ سمیت 6 سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

سیوریج،سینی ٹیشن،پینے کے پانی اور دیگرشہری مسائل حل کیے جائیں گے۔سیکرٹری بلدیات نے بلدیاتی امور سے متعلق بریفنگ دی-صوبائی وزراء عبدالعلیم خان،راجہ بشارت،ہاشم جواں بخت،میاں محمود الرشید، مرادراس،یاسر ہمایوں، ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری گڈگورننس کمیٹی، متعلقہ سیکرٹریز اوردیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی- lh/mik/msc2000