بھارت نے باسمتی چاول کو اپنے نام رجسٹر کرانے کی کوشش شروع کردی

پیر 28 ستمبر 2020 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) بھارت نے باسمتی چاول کو اپنے نام رجسٹر ڈکرانے کی کوشش شروع کردی ہے، پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کیخلاف یورپی یونین میں درخواست جمع کروانیکافیصلہ کیاہے۔بھارت نے پاکستان کیخلاف ایک اور سازش کرلی،یورپی یونین میں باسمتی چاول کو انڈین پیداوارقراردینے کی درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

پاکستانی چاول کے پاکستانی برآمدکنندگان کے مطابق اگرانڈیاایساکرنے میں کامیاب ہوگیاتویہ باسمتی چاول کی برآمدکیلئے ایک بڑادھچکاثابت ہوگا۔

دوسری جانب پاکستانی حکام پرامید ہیں کہ بھارت باسمتی چاول کے جملہ حقوق اپنے نام کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ،پاکستان جلد یورپی یونین میں درخواست جمع کرائے گا۔پاکستان نے گزشتہ سال 2ارب ڈالر کا 40لاکھ ٹن سے زائد چاول برآمد کیا تھا،جس میں 5لاکھ ٹن باسمتی چاول بھی شامل تھا،یورپی یونین باسمتی چاول کا بڑا درآمد کنندہ ہے۔