شیخوپورہ ‘ سرکاری اراضی کے سکینڈل میں ملوث دو پٹواریوں کیا عبوری ضمانتیں منسوخ

منگل 29 ستمبر 2020 17:08

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی نے شیخوپورہ کے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کے سکینڈل میں ملوث بارہ ملزمان میں سے 2 پٹواریوں زاہد سعید اور رانا مظفر اقبال کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر دی ہیں اور اس سکینڈل میں ملوث سابق تحصیلدار راؤ بشیر احمد کی عبوری ضمانت کو کنفرم کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ گاؤں مانانوالا کرپال سنگھ میں 167 کنال 19 مرلے اراضی کی الاٹمنٹ 14 برس قبل اعلیٰ حکام نے منسوخ کر دی تھی مگر اس کے چودہ برس تک ایک شخص ریاست علی رانا محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے اس اراضی پر قابض رہا جس کی شکایت ملنے پر ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن نے 14 برس تک محکمہ مال کے حلقہ مانانوالا کرپال سنگھ میں تعینات رہنے والے ریونیو افسروں اور پٹواریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں محمد اعظم خان نائب تحصیلدار سمیت 5 اہلکاروں کو دوران تفتیش بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :