ن لیگ مسلم کانفرنس ، پیپلزپارٹی کی طرح قصہ پارینہ بن چکی ہے‘محمد اسرائیل قاضی

شاردہ کے مقام پر تاریخ ساز جلسہ میں پی ٹی آئی کے ٹائیگروں نے بتادیاکہ نیلم میں تبدیلی آ چکی ہے

منگل 29 ستمبر 2020 17:09

شاردہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسرائیل قاضی نے کہاہے کہ جھانسہ بردار پارٹیوں کاسورج غروپ ہوچکاہے ۔ن لیگ مسلم کانفرنس ، پیپلزپارٹی کی طرح قصہ پارینہ بن چکی ہے ۔شاردہ کے مقام پر تاریخ ساز جلسہ میں پی ٹی آئی کے ٹائیگروں نے بتادیاکہ نیلم میں تبدیلی آ چکی ہے ۔

جلسہ میں لگائے جانیوالے نعروں سے وادی نیلم کے پہاڑ گونج رہے تھے ۔وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے ویژن کونیلم کے عوام سمجھ چکے ہیں،ہمارایجنڈااحتساب ہے جس سے جلد آزادکشمیر کے کرپٹ افراد سلاخوں کے پیچھے ہونگے،آئندہ الیکشن میں آزادکشمیرمیں کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی ۔شاردہ اہمیت کاحامل ہے یہاں کاپریس کلب تاریخی پریس کلب ہوگا۔

(جاری ہے)

شاردہ جلد دنیا بھر سے سیاحتی اعتبار سے لوگوں کامسکن ہوگا۔تحصیل ہیڈکوارٹر شاردہ کی تعمیروترقی میں پریس کلب کااہم کردار ہوگا۔شارد ہ پریس کلب جلد دنیا کے اہم پریس کلبوںمیں شامل ہوکر یہاںکی محرومیوں کے خاتمہ کاسبب بنے گا۔تحریک انصاف کے رابطہ مہم کے دوران شاردہ میں ہونیوالے جلسہ کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ وزیراعظم فاروق حیدر، سپیکر اسمبلی نے سرکاری مشینری کیساتھ جوجلسہ کیا اسے کے مقابلے میں تحریک انصاف کاجم غفیر قابل تحسین تھا۔

موجودہ حکومت کی بھوکھلاہٹ دیکھیں کہ کیل اور گریس وادی سے آنیوالے افراد کو سڑک پر سازش کے تحت ملبہ گراکرجلسہ میں آنے سے محروم رکھا۔ صدر پریس کلب سردار اورنگزیب اوران کی ٹیم کو اہم زمہ داریاں نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میڈیاکیساتھ ملکر سب ڈویژن شاردہ کی محرومیوں کے ازالے کیلئے کام کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جلسہ کے اختتام پر شاردہ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر شاردہ کے مقام پر چلہانہ ، باڑیاں، جورا، کنڈلشاہی ، اٹھ مقام، لوات، نگدر، دواریاں، دودھنیال، تہجیاں، دوسٹ، سرگن، کیل سیری سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جبکہ کیل اور گریس وادی سے آنیوالے افراد حکومتی انتقام کانشانہ بنے جنہیں کیل کے قریب سڑک مرمتی کے نام سڑک بندش کاسامنا کرنا پڑاجوشاہد موجودہ حکومت کی ہمارے کیخلاف سازش سے کم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اورتبدیلی کے نعرے کو وادی نیلم کے عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ چلہانہ سے تائوبٹ تک کے عوام کا جم وغفیر ، شاردہ ، کیل ، اشکوٹ کے جلسوںمیں شرکت قابل تحسین رہی ہے ۔

ان کے ہمراہ ضلعی سینئر نائب صدر معروف لون ، مرکزی عہدیدارڈاکٹرامجد اقبال،ضلعی سیکرٹری جنرل ملک نصیر اعوان ایڈووکیٹ ودیگر موجود تھے ۔ تمام عہدیداران نے نومنتخب باڈی پریس کلب شاردہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج نیلم کے عوام نے فیصلہ دیدیاہے کہ نیلم کے عوام بیروپیوں ، جھانسہ برداروںکیساتھ نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کی تعمیروترقی کرنا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر محمد معروف لون نے کہاہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آتے ہی عوامی مسائل کوترجیح بنیادو ںپر حل کریگی ۔ تحریک انصاف کاایجنڈاعوام کی فلاح وبہبود ریاستی وسائل کو لوٹ مار سے بچاناہے ۔ تحریک انصاف اقتدار میںآکر سب ڈویژن شاردہ کی محرومیوںکاازالہ کریگی ۔ ماضی کے حکمرانوںنے وادی نیلم کو چراہ گاہ سمجھ رکھاتھا۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ آزادکشمیر قانون سازاسمبلی میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ۔