گوجرانوالہ، ملازمین کی سلامتی اور تحفظ کے لئے انکی معیاری تربیت ضروری ہے، انصار حسین

منگل 29 ستمبر 2020 23:12

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن انصار حسین نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ سٹاف کسی بھی کمپنی کی ترقی اور بہتر کسٹمر سروسز کا ضامن ہوتا ہے لہذا محکمانہ ترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کی سلامتی اور تحفظ کے لئے انکی معیاری تربیت بہت ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ٹریننگ سنٹر نندی پورکے دورہ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈی جی ایچ آر غلام رسول، سینئر انجینئر ریجنل ٹریننگ سنٹر رائو حبیب اللہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک تربیت یافتہ ملازم نہ صرف اپنی جان کی حفاظت بلکہ وہ کمپنی کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے تمام ملازمین کا اپنے اپنے شعبہ میںٹرینڈ ہونا بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر انجینئر ٹریننگ سنٹر رائو حبیب اللہ نے بتایا کہ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق کرونا وبا کے بعد ریجنل ٹریننگ سنٹر میں معطل شدہ تربیتی سرگرمیوں شروع کرنے سے قبل کلاس رومز اور تربیت کی دیگر جگہو ں کو مکمل طور پر ہائی جین کیا گیا ہے ،سماجی فاصلے ،ہینڈ سینٹیائزر اور فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نے ریجنل ٹریننگ سنٹر کے انسٹریکٹر کو تاکید کی کہ وہ ٹریننگ کے دوران خصوصی طور پر لائن سٹاف میں سیفٹی آلات کے باقائدہ استعمال کا شعور بیدار کریں تا کہ وہ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کے حادثہ کا شکار ہو نے سے بچ سکیں۔

دورہ کے دوران ڈ ائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن انصار حسین نے ریجنل ٹریننگ سنٹر کے تمام شعبوں کا دورہ کیا وہ ٹریننگ سنٹر کے کلاس رومز میں بھی گئے اور ٹریننگ حاصل کرنے والے ملازمین سے بھی ملے۔

متعلقہ عنوان :