مردان دھماکہ امن دشمن عناصر کی ساز ش ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، امیرحیدر خان ہوتی

بدھ 30 ستمبر 2020 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ مردان جج بازار دھماکہ امن دشمن عناصر کی ساز ہے اور پولیس نے یقین دلایا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو جلداز جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ ڈی آئی جی مردان سے تفصیلی گفتگو کے بعد جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتے نے کہا کہ امن کے دشمن ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں آگ لگانے کی کوشش کررہے ہیں، روکنا ہوگا۔

اس بار اگر آگ لگ گئی تو روکنا ناممکن ہوگا، پارٹی کارکنان زخمیوں کے ساتھ موجود رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں، کسی کو عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے نہیں دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پولیس نے یقین دلایا ہے کہ وہ جلد از جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد بازیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے زخموں پر مرہم لگانے کیلئے امداد کا اعلان کریں تاکہ کم از کم انکی تکیلف کو بانٹا جائے۔امیرحیدر خان ہوتی کے مطابق انہوں نے ڈی آئی جی مردان سے تفصیلی گفتگو کی اور پولیس کے مطابق ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گی