شادباغ پولیس کاکریک ڈائون ،چوری، چیک ڈس آنراور بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث 4اشتہاری گرفتار

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:37

شادباغ پولیس کاکریک ڈائون ،چوری، چیک ڈس آنراور بجلی چوری کے مقدمات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں شادباغ پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے چوری، چیک ڈس آنراور بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث 4اشتہاری ملزمان کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں منیر احمد، حنوک مسیح، محمد حسین اور محمد ارشادشامل ہیں۔ اشتہاری ملزم منیر احمد چوری کے مقدمہ میں شادباغ پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

اشتہاری ملزم چند ماہ قبل شہری کے گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔اشتہاری ملزم حنوک مسیح شہری کو تقریباً5 لاکھ روپے مالیت کے مال کے عوض چیک دے کر فرار ہو گیا تھا۔ اشتہاری ملزمان محمد حسین اور محمد ارشاد بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ انویسٹی گیشن پولیس شاد باغ نے اشتہاری ملزمان کومختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :