گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا خاتون کے انتقال کرگئی تفصیلات سندھ ہائیکورٹ کو بتا دی گئیں

درخواست میں علاج کی استدعا کی گئی تھی، معاوضہ فراہم کرنے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں، عدالت نے درخواست نمٹا دی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر میں مبتلا خاتون کے انتقال کرگئی تفصیلات سندھ ہائیکورٹ کو بتا دی گئیں۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میںگٹکا کھانے منہ کے کینسر میں مبتلا خاتون کے علاج و معالجہ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاتون صنوبر انتقال کرگئی ہیں، معاوضہ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے خاتون جب عدالت آئیں تھیں تو کینسر آخری اسٹیج پر تھا ہم نے حکم دیاتھاکہ خاتون کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج کیا جائے عدالتی حکم پر انتظامیہ نے خاتون کو اسپتال میں داخل کرکے علاج شروع کیا درخواست میں علاج کی استدعا کی گئی تھی، معاوضہ فراہم کرنے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں جس پر عدالت نے خاتون کے علاج و معالجے سے متعلق درخواست نمٹا دی