لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

جمعہ 2 اکتوبر 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) سٹی پولیس پشاور نے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے سملنگ کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سیگریٹ برآمد کر لئے،تھانہ سربند پولیس کی جانب سے ہونیو الی کارروائی کے دوران بر آمدہونے والے سیگریٹس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا ، تمام برآمد شدہ سیگریٹس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند سجاد خان نے بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سیگریٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلنگ میں استعمال ہونیو الا ٹرک بھی پولیس تحویل میں لے لیا، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی سیگریٹس برآمد کر لئے گئے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام سیگریٹس کو ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم محرر صلاح الدین کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیاہے

متعلقہ عنوان :