سرگودھا،گورنمنٹ سکول کے 2طلبا میں کورونا کی تصدیق ،گھروں پر قرنطینہ کر دیاگیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 16:57

سرگودھا،گورنمنٹ سکول کے 2طلبا میں کورونا کی تصدیق ،گھروں پر قرنطینہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک 88 شمالی کے 2 طلبا میں کورونا کی تصدیق ہونے پر انہیں گھروں پر قرنطینہ کر کے دیگر طلبا کے ٹیسٹ بجھوا دیئے گئیزرائع کے مطابق سرگودھا کے گورنمنت بوائز ہائی سکول چک 88 شمالی میں ساتویں کلاس کے دو طلبا احتشام الحق اور زین العابدین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔

(جاری ہے)

جن کے بارے ورثا کو سکول کی جانب سے تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے چودہ روز کے لئے دونوں طالبعلموں کو ان کے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا اور سکولز میں ساتویں کلاس کے تمام طلبا کے ٹسٹ لیبارٹری بجھوا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :