یونین کونسل موہڑہ نوری کے سابق چیئرمین راجہ عرفان عزیز کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ہسپتال داخل

پیر 5 اکتوبر 2020 12:50

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) یونین کونسل موہڑہ نوری کے سابق چیئرمین راجہ عرفان عزیز کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ہسپتال ایڈمیٹ ہو ہسپتال سے اپنے ایک پیغام میں راجہ عرفان عزیز نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان سے اپیل کی ہے کہ فی الفور موہڑہ نوری گاؤں میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کروانے جائیں کیونکہ چند روز قبل انہوں نے اسکول سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور موہڑہ نوری گاؤں میں ایمرجنسی نافذ کر دیں تاکہ عوام اس موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں جس پر متعلقہ حکام نے ایکشن لے لیا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موہڑہ نوری سیل کر دیا کیونکہ گزشتہ روز راجہ عرفان عزیز نے سکول سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی تھی، عرفان عزیز کے کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد تحصیل گوجرخان کی کرونا ٹیم نے سکول کا وزٹ کیا اور طالبات اور سٹاف کے نمونے حاصل کیے، رزلٹ مثبت آنے کے بعد سکول کو تا حکم ثانی سیل کردیا گیا یاد رہے کہ راجہ عرفان عزیز کا شمار سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے اور گزشتہ چند روز سے راجہ پرویز اشرف اپنے حلقہ انتخاب میں گئے تو اکثر جگہوں پر راجہ عرفان عزیز ان کے ہمراہ تھے