اسمائ خان نے ایگریکلچرل کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پیر 5 اکتوبر 2020 20:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : شعبہ ایگریکلچرل کیمسٹری، زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر ڈاکٹراسمائ خان نے ڈاکٹر محمد سلیمان کی زیر نگرانی ایگریکلچرل کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے زرعی ادویات اور ان کے ماحول پر اثرانداز ہونے والے عناصر کا مشاہدہ کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ترکی اور ملائیشیا کے معروف پروفیسرز نے ان کے مقالے کی توثیق کی ڈاکٹر اسمائ خان نے دفاعی سیمینار میں شرکائ کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیااس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت، بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :