سرگودھا ‘مختلف ٹریفک حادثہ میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین اور موٹرسائیکل سوار جابحق

بدھ 7 اکتوبر 2020 15:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) مختلف ٹریفک حادثہ میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین اور موٹرسائیکل سوار جابحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ مٹھہ ٹوانہ کے موضع روڈہ چوک گروٹ روڈ پٹرولیم کیقریب دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں محکمہ صحت روڈہ ھسپتال کاملازم محمدیعقوب ساکن گروٹ موقع پرجان بحق جبکہ محمدفیصل اور،فرحت سکنہ روڈہ شدیدزخمی ھوگئے۔

پنڈی روڈ ?کٹھہ سگھرال موضع تلوکربائی پاس کے قریب تیز رفتار کاراورموٹرسائیکل کے تصادم میں 20سالہ عابدہ بی بی دخترآحمدخان ساکن تلوکرموقع پرجان بحق،اس کی والدہ بیوی بی بی زوجہ آحمدخان،اور کزن نوجوان ساجد جنجوعہ زخمی ھوگئے۔

(جاری ہے)

جن میں زخمی خاتون بیوی بی بی فیصل آباد منتقل ہوتیھوئیراستہ میں دم توڑگئی اس طرح حادثہ میں ماں،بیٹی دونوں جان بحق ھوگئیں،مٹھہ ٹوانہ سیبجار روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے 60سالہ عالم خاتوں ساکن بجارموقع پرجان بحق اور موٹرسائیکل سوارطاھرزمان ساکن ڈیرہ پدڑیانوالا زخمی ہو گیا۔

مٹھہ ٹوانہ کے گائوں لکو میں دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میںمحمدعمران ساکن لکوشدید زحمی ہو گیا ان حادثات کے متوفین اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس حادثات میں مصروف تفتیش ہے۔