پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان

کرونا وبا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا،انتظامیہ

جمعہ 9 اکتوبر 2020 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) امریکا میں واقع قومی ایئرلائن (پی آئی ای) کی زیر ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ انتظامیہ نے جاری اپنے بیان میں کہا کہا کرونا وبا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ہوتا تھا جبکہ پاکستان میں اسے اہم اور مہنگا ترین اثاثہ سمجھا جاتا تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے ہوٹل کی نجکاری کے بجائے جوائنٹ ونچرکا فیصلہ کیا ہے۔سنہ 1924سے قائم روز ویلٹ ہوٹل کا شمار امریکا کے تاریخی ہوٹلوں میں ہوتا ہے، یہ ہٹن نیویارک جیسے مہنگے ترین علاقے میں واقع ہے، جسے خریدنے کی پیش کش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کرچکے ہیں۔قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 1969 میں روز ویلٹ ہوٹل لیز پر حاصل کیا، بعد ازاں 2005 میں اس کی ملکیت حاصل کرلی تھی، اس وقت ہوٹل کی قیمتِ فروخت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔