علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمیسٹر خزاں کے دوسرے مرحلے کے داخلے 15اکتوبر تک جاری رہیں گے ‘چوہدری محمد سعید کمبوہ

داخلہ فارم /پراسپیکٹس تمام سیل پوائنٹس پر دستیاب ‘طلباء و طالبات فاصلاتی نظام تعلیم سے بھرپور فائندہ اٹھائیں ‘اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

جمعہ 9 اکتوبر 2020 16:38

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمیسٹر خزاں کے دوسرے مرحلے کے داخلے 15اکتوبر ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر قصور کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹرچوہدری سعید کمبوہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمیسٹر خزاں 2020کے دوسرے مرحلے کے داخلے 15اکتوبر تک جاری رہینگے ‘داخلہ فارم /پراسپیکٹس تمام سیل پوائنٹس پر دستیاب ہیں ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں داخلوں کے حوالے سے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ سمیسٹر خزاں میں سرٹیفکیٹ کورسز ، بی اے /ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ،بی بی اے پروگرام ،بی ایس پروگرام ، پوسٹ گریجو ایٹ ڈپلوماز، ایم اے /ایم ایس سی پروگرام ، بی ایڈ ، ایم ایڈ پروگرامز میں داخلے جاری ہیں اور جاری طلباء جلد ازجلد اپنا آن لائن داخلہ بھجوائیں ۔

(جاری ہے)

فریش طلباء داخلہ فارم سیل پوائنٹس یا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس چوک بھٹہ گوریانوالا قصور سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر قصور کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹرچوہدری محمد سعید کمبوہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں داخلہ آگاہی مہم جاری ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ بچے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیکر گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی رہنمائی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دن دوگنی رات چوگنی تر قی کی منازل طے کر رہی ہے اور فا صلاتی نظام سے ہر عمر کے افراد اپنا کا روبار ، نوکری اور گھر چھوڑے بغیر میٹرک تا پی ایچ ڈی تعلیم حا صل کر سکتے ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے ماٹو(تعلیم گھر کی دہلیز پر )کے مطابق بھر پور عمل کر تے ہوئے لٹریسی ریٹ بڑھانے میں اپنا نمایاں کر دار ادا کر رہی ہے۔ والدین اور طلباوطلبات کو چاہیے کہ اس فاصلاتی نظام تعلیم سے بھر پور فا ئدہ اٹھائیں۔ داخلوں کی مزید معلومات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس چوک بھٹہ گوریانوالا قصور فون نمبر 049-2723723پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :