کورونا وائرس یورپ میں دوبارہ تیزی سے پھیل رہا ہے ، ڈبلیو ایچ او

شمالی اور جنوبی امریکا میں گزشتہ روز 127,000 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں،رپورٹ

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 16:44

کورونا وائرس یورپ میں دوبارہ تیزی سے پھیل رہا ہے ، ڈبلیو ایچ او
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) عالمی ادارہ صحت نے بتایاہے کہ یورپ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز یومیہ ایک لاکھ سے بڑھ گئے ہیں اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی بر اعظم میں ایک روز قبل 99,000 اورگزشتہ روز 109,749 کیسز رپورٹ کیے گئے۔ یورپ میں اگست سے وائرس دوبارہ تیزی سے پھیلنا شروع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شمالی اور جنوبی امریکا میں گزشتہ روز 127,000 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 36.88 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بھی زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک بالترتیب امریکا، بھارت اور برازیل ہیں۔ امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریبا ساڑھے پچیس لاکھ افراد اس بیماری سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔