تین ماہ کے دوران 8036 مقامات سے ڈینگی لارواکو تلف کیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات فیصل ا?باد

پیر 12 اکتوبر 2020 14:38

تین ماہ کے دوران 8036 مقامات سے ڈینگی لارواکو تلف کیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : محکمہ ماحولیات فیصل ا?باد کے ڈپٹی ڈائریکٹر فرحت عباس نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے دوران 8036 مقامات سے ڈینگی لارواکو تلف کیا گیا ہے۔ اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں 18جولائی 2020ئ سے شروع ہونے والی انسداد ڈینگی مہم کے دوران ضلع بھر کے 4512زیر تعمیر مکانات و کمرشل پلازوں، 1052گوداموں، 1376پٹرول پمپس،1096سروس سٹیشنز کے کل 8036 مقامات کا معائنہ کیا گیا جس میں مختلف جگہوں پر ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 6افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے جبکہ 30 مقامات پر ڈینگی لاروا کے خدشے کے پیش نظرپہلے مرحلے پر ان افراد کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگردوبارہ چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروا موجود پایا گیا تو ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنائے جانے کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے کیونکہ ماحول کو صاف ستھر ا بنا کر ہی ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں اور خصوصاً خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی لاروا کو افزائش کا ماحول میسر نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پرذمہ داری سے عمل پیرا ہو کر اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ڈینگی کی وبا پر قابو پا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :