اسلام آباد ایکسپریس وے مسافروں کے لئے اہم ترین روٹ ہے اس لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ، علی نواز اعوان

منگل 13 اکتوبر 2020 16:50

اسلام آباد ایکسپریس وے مسافروں کے لئے اہم ترین روٹ ہے اس لئے ہنگامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے مسافروں کے لئے اہم ترین روٹ ہے اس لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ، آنے والے دنوں میں اسلام آباد کی بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد ایکسپریس وے پر عوامی نوعیت کے منصوبوں کورنگ پل اورپی ڈبلیو ڈی انٹرچینج کے دورہ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 راجہ خرم نواز،سی ڈی اے حکام اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران سی ڈی اے حکام نے معاون خصوصی کو منصوبے پر جاری کاموں پر پیشرفت پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے مسافروں کے لئے اہم ترین روٹ ہے اس لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

انہوں نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے معیار کی نگرانی اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کا مکمل جائزہ لے کر پیچ ورک مکمل کیا جائے ،جلد ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے دوبارہ موقع کا جائزہ لوں گا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اسلام آباد کی بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا۔