ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 13 اکتوبر 2020 17:52

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیمحکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 17582 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 498 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اب تک 485 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 499 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1209 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 856 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 350 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 10109 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 7735 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2374 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :