منی لانڈرنگ قوانین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ، شیری رحمن

پاکستان میں منی لانڈنگ روکنے سے متعلق قوانین عالمی معیار کے مطابق ہیں،حماد اظہر فیٹف کا اجلاس 24اکتوبر تک ہے،امید ہے عالمی برادری ہماری کوششوں کا اعتراف کرے گی،کورونا ایس اوپیز کے باعث افغان سرحد پر گاڑیوں کی کلیئر نس میں التواء ہوا تھا ، اب گاڑیوں کو ایک دن میں کلیئرنگ مل رہی ہے ،پاک افغان سرحد پر جدید نظام نصب کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر کا سینٹ میں جواب

جمعہ 16 اکتوبر 2020 15:12

منی لانڈرنگ قوانین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ قوانین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں منی لانڈنگ روکنے سے متعلق قوانین عالمی معیار کے مطابق ہیں،فیٹف کا اجلاس 24اکتوبر تک ہے،امید ہے عالمی برادری ہماری کوششوں کا اعتراف کرے گی،کورونا ایس اوپیز کے باعث افغان سرحد پر گاڑیوں کی کلیئر نس میں التواء ہوا تھا ، اب گاڑیوں کو ایک دن میں کلیئرنگ مل رہی ہے ،پاک افغان سرحد پر جدید نظام نصب کیا جارہا ہے۔

جمعہ کو سینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر ہزاروں ٹرک کھڑے ہیں انہوںنے کہاکہ ہر ٹرک ڈرائیور سے پچاس ہزار روپے بھتہ لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ کرونا کے ایس او پیز کے باعث پاک افغان سرحد پر گاڑیوں کی کلیئرنس میں التوا ہوا تھا ،اب گاڑیوں کو ایک دن میں کلیئرنس مل رہی ہے ،پاک افغان سرحد پر جدید نظام نصب کیا جارہا ہے۔

اجلاس کے دور ان سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ روزویلٹ کو فروخت نہیں کیا جارہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ منی لانڈرنگ قوانین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بتائے کیا پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر نکل گیا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ روزویلٹ ہوٹل کے بارے سوال نجکاری کی وزارت سے پوچھا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں منی لانڈنگ روکنے سے متعلق قوانین عالمی معیار کے مطابق ہیںانہوںنے کہاکہ حوالہ اور ہنڈی کے آپریٹر مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ان کے ہی ادوار میں فیٹف کی بلیک لسٹ میں رہا ہے،ابھی فیٹف کا اجلاس 24اکتوبر تک ہے،مجھے امید ہے کہ عالمی برادری ہماری کوششوں کا اعتراف کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پتہ تک جب بھی منی لانڈرنگ کا ذکر آتا ہے اپوزیشن کا انداز دفاعی کیوں ہوجاتا ہے۔