ڑوب میں ڈپٹی کمشنر کا نام استعمال کرکے جعلی اعلانات کرنے والے شخص گرفتار

جمعہ 16 اکتوبر 2020 16:01

ڑوب میں ڈپٹی کمشنر کا نام استعمال کرکے جعلی اعلانات کرنے والے شخص گرفتار
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2020ء) : ڑوب میں ڈپٹی کمشنر کا نام استعمال کرکے جعلی اعلانات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر ڑوب شہیک بلوچ کے مطابق ملزم عبدالرزاق ڑوب کے مختلف علاقوں میں گاڑی میں سپیکر لگاکر جعلی اعلانات کررہا تھا کہ خواتین کے بازار آنے پر ضلعی انتظامیہ نے پابندی لگائی ہے۔

(جاری ہے)

شکایت ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملزم سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے مگر میڈیکل ٹیم سے ملزم کی ذہنی حالت کی تصدیق کی جائے گی، اگر ذہنی حالت درست ہوئی تو ملزم کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ شہیک بلوچ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے خواتین کے بازار آنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

متعلقہ عنوان :