شہید ملت خان لیاقت علی خان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،طارق حسن

جمعہ 16 اکتوبر 2020 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا زند قومیں اپنے اکابرین کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں بلاشبہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تحریک پاکستان میں قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا انکا عملی کردار سب پر عیاں ہے شہید کبھی نہیں مرتا اور اسکے کے کارنامے بھی ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر صوبائی سیکرٹیریٹ میں منعقدہ اجتماع سے کیا طارق حسن نے کہا کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح .

ڈاکٹر علامہ اقبال اور دیگر اکابرین کے ساتھ ملکر جدوجہد کے بعد اسلامیہ جمہوریہ پاکستان حاصل کیا اور شہید ملت پہلے وزیراعظم پاکستان کی حثیت سے تعمیر وطن کا آغاز کررہے تھے لیکن ملک دشمن دہشت گردوں نے انکو شہید کردیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے اکابرین کو یاد رکھتی ہیں اور انکے ایام جوش و خروش سے مناتی ہیں بلاشبہ نوابزدہ لیاقت علی خان خاندانی نواب تھے لیکن انہوں نے تحریک پاکستان میں تمام تر وضع قطح کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جدوجہد کو شعار بنایا اور ملک پاکستان حاصل کرلیا اور شہید ملت خان لیاقت خان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے اس موقع پر کراچی کے جنرل سیکرٹیری عبدالقیوم زئی .شاہد عباسی .

عمران راجپوت . انور کشمیری . واصل خان. فرید قریشی. سلطان بھٹی . ذاکر قریشی . اقبال دہلوی. سہیل قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا�

(جاری ہے)