لم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پہ فرض ہے چاہے اس کے حصول کے لئے چین بھی جانا پڑے علم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہمارا مقصد تعلیم کے نور سے ہر گھر کو چراغاں کرنا ہے:کڈز کلب گرائمر سکول ہیڈ مرالہ برانچ کے ڈائریکٹر پروفیسر زبیر اویسی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 اکتوبر 2020 11:51

لم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پہ فرض ہے چاہے اس کے حصول کے لئے چین ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) کڈز کلب گرائمر سکول ہیڈ مرالہ برانچ کے ڈائریکٹر پروفیسر زبیر اویسی نے نمائندہ اردو پوائنٹ حافظ عرفان کھٹانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پہ فرض ہے چاہے اس کے حصول کے لئے چین بھی جانا پڑے علم حاصل کرنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ہمارا مقصد تعلیم کے نور سے ہر گھر کو چراغاں کرنا ہے علم کو نوکری کے حصول کے لئے نہیں بلکہ قوم کو باشعور بنانے کے لئے حاصل کرنا چاہیئے بچوں کو اس طرح کا ماحول فراہم کرنا چاہیئے جس سے انکے ذہن میں شعور بیدار ہو ۔

(جاری ہے)

علم کے بغیر انسانی زندگی اندھیرے کی مانند ہوتی ہے اساتذہ اکرام کے لئے فرض ہے کہ وہ علم کو بطور امانت طالب علم تک پہنچائیں والدین کو بھی گھر کا ماحول بہتر رکھنا چاہیے.

متعلقہ عنوان :