محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی ملکیتی360کنال اراضی یونیورسٹی آف لکی مروت کے قیام کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حوالے

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:27

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) صوبائی حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی ملکیتی360کنال اراضی یونیورسٹی آف لکی مروت کے قیام کے لئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حوالے کردی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرف سے سمری کی منظوری دیئے جانے کے بعد سینئر ممبرسیکرٹری ٹو گورنمنٹ ریونیو اینڈ ایسٹیٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامئے کی رو سے آبا خیل ون اینڈ ٹو(ضلع لکی مروت) کے خسرہ نمبر843تا1019میں واقع360کنال اراضی اب صوبائی حکومت کی ملکیت شمار ہوگی اور اسے یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :