فرانس میں ایک استاد کا قتل دہشت گردانہ حملہ تھا، صدرماکروں

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:50

فرانس میں ایک استاد کا قتل دہشت گردانہ حملہ تھا، صدرماکروں
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے گزشتہ روز پیرس کے نواح میں ایک استاد کے قتل کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک بیان میں فرانسیسی صدر نے کہاکہ یہ واقعہ پیرس کے نواحی قصبے کانفلاں سینٹ اونورین میں پیش آیا۔فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہاکہ گزشتہ روز پیرس کے نواح میں ایک استاد کے قتل کا واقعہ دہشت گردی تھا، فرانسیسی حکام نے حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس کی عمر اٹھارہ برس تھی اور وہ ماسکو میں پیدا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :