شہری ایس اوپیزپرعمل کریںکروناوائرس کی دوسری لہرخطرناک ہوسکتی ہے ،سیدشفقت حسین شاہ

شہری ہجوم والی جگہوںپرنہ جائیںسماجی فاصلہ رکھیںماسک اورسینٹائزرکااستعمال یقینی بنائیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:15

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے کہاہے کہ شہری ایس اوپیزپرعمل کریںکروناوائرس کی دوسری لہرخطرناک ہوسکتی ہے شہری ہجوم والی جگہوںپرنہ جائیںسماجی فاصلہ رکھیںماسک اورسینٹائزرکااستعمال یقینی بنائیںجب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہو جاتا تمام شہری اس وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی جانب سے جاری شدہ ہیلتھ ایمرجنسی SOPsپر عملدرآمد کو یقینی بنائیںانہوںنے کہاکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری شدہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریںلوگ خود احتیاط کریں بغیرماسک اورضروری کام کے شہروں اور رش والی جگہوں پر آنے جانے سے گریز کریں اور دوسروں کو بھی ماسک اور سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھنے کی تلقین کریں انہوں نے کہا کہ ہم جب تک سماجی فاصلوں کا خیال نہیںرکھیں گے اپنے گھروں اور آس پاس لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات کی آگاہی کو یقینی نہیں بنائیں گے اس وقت تک ہم کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی وباء ہے جس سے اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ سے وابستہ افراد بھی نہیں بچ سکے انہوںنے کہاکہ اس وقت پوری دنیا میں لاکھوں لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ہم اپنے اردگرد لوگوں میں اویئرنس کے ذریعے قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں ہمیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی عوام ماسک باقاعدگی سے پہنیں چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں ایک دوسرے سے گلے نہ ملیں ہاتھ نہ ملائیں مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہم اپنے آپ کو اور دیگر سوسائٹی کواس مہلک مرض سے بچا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :