مظفرآباد ، پولیس کا دبنگ ایکشن ،لڑکیوں کو چھیڑنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار،مقدمہ درج

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) تھانہ سٹی مظفرآباد کا دبنگ ایکشن ،لڑکیوں کو چھیڑنے والا گروہ کا سرغنہ گرفتار ،ملزم عدنان رفیق کے خلاف مقدمہ درج ، حوالات بند،مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کے سب انسپکٹر مبشر حمید ،ملک امان،فرید مغل ،وقاص اعوان پر مشتمل پولیس پارٹی نے عوامی شکایات پر گرلز کالج روڈ پر ون ویلنگ اور لڑکیوں کو چھیڑنے کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان رفیق کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ،مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :