ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ضلع بھمبر نے فرسٹ ایڈ پوسٹ کی خوبصورت عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاح کر دیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 18:25

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ضلع بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری نے عوام علاقہ گرہون کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کی جانے والی فرسٹ ایڈ پوسٹ کی خوبصورت عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاح کر دیا ،اس موقع پر گرہون گائوں میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی،تقریب آمد پر ڈی ایچ او بھمبر ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین کا اہلیان علاقہ ومحکمہ صحت عامہ کے اہلکاران نے استقبال کیا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ظہیر اقبال بابر ،ڈاکٹروقاص نصر ،ڈاکٹر جہانگیر احمد سمیت محکمہ صحت عامہ کے افسران واہلکاران ،علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین راجہ سرور خان ،چیئرمین محمد بشیر ،پروفیسر عبدالعزیزنجم سمیت دیگر بھی موجود تھے ،ڈی ایچ او بھمبر نے گرہون میں فرسٹ ایڈ پوسٹ کی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر اہلیان علاقہ کو مبارکباد دی اور عوامی جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا ،انہوں نے کہا کہ فرسٹ ایڈ پوسٹ اہل علاقہ کی صحت عامہ سے متعلق جملہ ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ،عمارت کی تعمیر میں مالی تعاون کرنے والے مخیر حضرات لائق تحسین ہیں ،محکمہ صحت عامہ کے اہلکاران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے فرسٹ ایڈ پوسٹ میں حفاظتی ٹیکہ جات کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ،اس موقع پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ظہیر اقبال نے گرہون گائوں میں خوبصورت عمارت کی تعمیر کر کے محکمہ صحت عامہ کے ساتھ تعاون کرنے والے علاقہ کے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے تحصیل سماہنی کے مختلف دیہات میں محکمہ صحت عامہ کے مراکز کو فعال بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،اہلیان علاقہ گرہون نے ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر اقبال حسین ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ظہیر اقبال ،ڈاکٹر وقاص نصر سمیت محکمہ صحت عامہ کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔