انجیرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت2افرادجاں بحق ،تین زخمی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 23:12

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) قومی آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر وین حادثے کا شکار، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خضدار سے کوئٹہ جانے والی ویگن انجیرہ کے مقام پر ایرانی تیل سے لدی پک اپ سے کراسنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار مسافر خاتون مسمات م اور عبدالرؤوف نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے، نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ڈاکٹر حافظ ظہور احمد ریکی کی موجودگی میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے،جبکہ نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کی گئی ہے۔