پاکستان نے کورونا وبا پر بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں قابو پایا

بی جے پی سرکار کا کارنامہ ملاحظہ کریں، حتیٰ کے افغانستان نے بھی بحران پر قابو پانے کیلئے مودی سرکار کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کیا: سربراہ کانگریس راہول گاندھی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اکتوبر 2020 23:47

پاکستان نے کورونا وبا پر بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں قابو ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا پر بھارت کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں قابو پایا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندہی کی جانب سے اپنے ملک کی مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ راہول گاندہی نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کی کارکردگی بھارت سے زیادہ بہتر قرار دے دی۔



سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں راہول گاندہی نے ایشیائی مملک کی معیشتوں کی گروتھ کے حوالے سے ایک چارٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ ملاحظہ کیجیے بی جے پی سرکار کا کارنامہ، کورونا وبا کے دوران حتیٰ کے پاکستان اور افغانستان نے بھی بھارت سے زیادہ بہتر انداز میں کام کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کے 3 سب سے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

جبکہ بھارت کی معیشت 50 سال کی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بھارت کی جی ڈی پی گروتھ منفی 10 فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ جبکہ بھارت میں اب تک تقریباً 75 لاکھ کیسز، جبکہ 1 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ صرف منفی صفر عشاریہ 4 فیصد رہی، جبکہ پاکستان میں اب تک 3 لاکھ 22 ہزار سے زائد کورونا کیسز، جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہے۔ راہول گاندہی کے علاوہ کئی عالمی ادارے بشمول عالمی ادارہ صحت اور کئی ممالک کورونا وبا پر قابو پانے پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کر چکے ہیں۔