آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین 18 اکتوبر کو اعلان کردہ معاہدہ امن اور استحکام کیلئے مثبت پیشرفت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

دونوں فریقین کے درمیان پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل ہے: بیان

اتوار 18 اکتوبر 2020 18:05

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین 18 اکتوبر کو اعلان کردہ معاہدہ امن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ہونے والے معاہدے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین 18 اکتوبر کو اعلان کردہ معاہدہ امن اور استحکام کے لئے ایک مثبت پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم امید کرتے ہیں کہ فریقین کے مابین جن حالات پر اتفاق کیا گیا ان کا احترام کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دونوں فریقین کے درمیان پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دونوں فریقین میں امن آزربائیجان کے علاقوں سے آرمینیائی افواج کے انخلا پر ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بردار ملک آذربائیجان کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔