حکومت نے کلین گرین چیمپئن شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا

صوبہ پنجاب میں اٹک، خیبر پختون خواہ میں بنوں کلین گرین چیمپئن سٹی قرار، لاہور کا پنجاب میں تیسرا نمبر، اعلامیہ جاری

Shehryar Abbasi شہریار عباسی پیر 19 اکتوبر 2020 20:25

حکومت نے کلین  گرین چیمپئن شہروں کے ناموں  کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر2020ء) حکومت نے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے کلین گرین چیمپئن شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ کلین اینڈ گرین انڈیکس انکرجمنٹ ایوارڈز کی تقریب میں خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے کلین گرین چیمپئن سٹیز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ صوبہ پنجاب کا سب سے کلین گرین چیمپئن شہر اٹک قرار پایا۔

اٹک شہر کو سب سے زیادہ درخت لگانے اور شہر کو سر سبز بنانے پر پہلی پوزیشن ملی ۔ پنجاب کا شہر بہاولپور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر آیا ۔ صاف پانی اور حفظان صحت میں لاہور بہترین شہر قرار دیا گیا ۔ پنجاب کے کلین گرین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آیا ۔ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گجرات چوتھے اور راولپنڈی کا پانچواں نمبر آیا ۔

(جاری ہے)

حکومتی اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خواہ کے بھی ٹاپ تھری کلین گرین شہروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ خیبر پختون خواہ میں بنوں کلین گرین چیمپئن سٹی قرار دے دیا گیا ۔ کوہاٹ کو کلین گرین چیمپئن کے مقابلے میں دوسری پوزیشن دی گئی۔ خیبر پختون خواہ میں ایبٹ آباد کو کلین گرین چیمپئن مقابلے میں تیسری پوزیشن ملی ۔ واضح رہے کہ کلین گرین چیمپئن کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں جیتنے والے شہروں کو وزیراعطم عمران خان کی جانب سے ایوارڈ دیے گئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کو سر سبز و شاداب اور آلودگی سے پاک بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران کان نے تقریبسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، ہمیں اپنے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ آئندہ چند ماہ میں آلودگی کی وجہ سے کورونا مزید پھیلے گا۔