لداخ میں چینی فوجی بھارتی حدود میں داخل، بھارتی فوجیوں نے پکڑ لیا

چینی فوجی راستہ بھول کر بھارتی حدود میں داخل ہوا، چینی فوجی کی رہائی سے متعلق معاملات طے پا گئے، بھارت جلد چینی فوجی کو رہا کر دے گا: چینی میڈیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی پیر 19 اکتوبر 2020 21:06

لداخ میں چینی فوجی بھارتی حدود میں داخل، بھارتی فوجیوں نے پکڑ لیا
لداخ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اکتوبر2020ء) لداخ بارڈر پر راستہ بھول کر بھارتی حدود میں داخل ہونے والے چینی فوجی کو بھارتی فوج نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لداخ بارڈر پر ایک چینی فوجی راستہ بھول کر بھارت کی حدود میں داخل ہو گیا جو کو بھارتی فوج کے جوانوں نے پکڑ لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی حدود میں داخل ہونے والا چینی فوجی غلطی سے سرحد کراس کر گیا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی افواج کے اعلیٰ حکام ے فوراَ بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے اور انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ فوجی غلطی سے راستہ بھول کر بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔ اعلیٰ سطح کے رابطے کے بعد سپاہی کی واپسی کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی سپاہی راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں طرف سےمعاملات طے ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت چینی سپاہی کو جلد رہا کر دے گا۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کی لداخ بارڈر پر کچھ عرصے سے کشیدگی چل رہی ہے۔ بھارت نے الزام لگایا تھا کہ چین نے اے ایل سی (ایکچوئل لائن آف کنٹرول) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ چین سے اپنا علاقہ واپس چھڑانے کی کوشش میں بھارت اور چین کے درمیان جھڑپ ہو چکی ہے جس میں بھارت کے کئی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھارت نے اپنے بہترین جنگی طیارے بھی چین کے بارڈر کے پاس پہنچائے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بھارت نے فرانسی ساختہ رافیل سمیت خطرناک طیارے لداخ بارڈر کی سرحد پر پہنچا دیئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے حال ہی میں فرانس سے رافیل طیارے خریدے گئے ہیں جن کی بھارت نے خوب تشہیر بھی کی ہے۔ اور اب بھارتی فضائیہ کے چیف کے اعلان کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارت نے لداخ بارڈر پر جو طیارے تعینات کیے ہیں ان میں رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔