حکومت مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی ، آئین میں حکومت کی تبدیلی اور خاتمہ کے تمام ذرائع موجود ہیں،لیا قت بلوچ
پیر 19 اکتوبر 2020 23:51
(جاری ہے)
سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ گلگت بلتستان کے مسئلہ پر اجلاس میں فوج کے سربراہ نے سب کو واضح وارننگ دے دی تھی ۔
لاہور میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اتحادوں اور متحدہ اپوزیشن میں کردار ادا کیالیکن اتحادوں کے پارٹنرکسی نہ کسی شکل میں پردہ کے پیچھے ، محلاتی سازشوں کا حصہ بن جاتے رہے اور عوامی ارمانوں کا خون ہوا ۔جماعت اسلامی ظلم و جبراور عوام دشمن نظام کے خاتمے کے لیے مسلمہ ملک گیر اپوزیشن پارٹی ہے ۔نظام مصطفیٰؐ ،اسلامی معاشی نظام کے قیام اور مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی مفادات سے بالاتحریک چلائے گی ۔ عوام کو قائل کریں گے کہ آزمائے مہروں کو مسترد کریں ۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کی ملک گیر منظم ، بااعتماد اور امانت و دیانت کے پیکر کارکنان کی طاقت پر اعتماد کریں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ افواج پاکستان قومی ادارہ ہے ۔ افسروں ، جوانوں کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں قابل فخر ہیں ۔ تنازعہ اور اختلاف صرف یہ ہے کہ ریاستی ادارے قومی سیاسی انتخابی محاذ کو نہ سنبھالیں اور نہ ہی انتخابی نتائج کو کنٹرول کریں ۔ عوام کا آزادانہ ماحو ل میں اپنی قیادت کا حق تسلیم کیا جائے ۔ دنیا بھر کے جمہوری ملکوں میں یہ کشمکش جاری رہی ، بالآخر عوام کامیاب ہوئے ۔ حکمران ہمیشہ مخالفین کو غدار ، ملک دشمن قرار دیتے رہتے ہیں یہ کار بے کار ہے ۔ دریں اثنالیاقت بلو چ نے آتش زد گی سے متاثرہ حفیظ سنٹرکے دورہ کے موقع پر تاجروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے نقصان پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کا واقعہ بڑا المناک ہے ۔دنیا میں کسی بھی ناگہانی آفت اور آگ بجھانے کے لیے جدید مشینری اور سائنٹیفک آلات استعمال ہورہے ہیں جبکہ پاکستان میں برسوں پرانے روایتی طریقے ہی اپنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کرونا سے ملکی معیشت کا پہلے ہی بیڑا غرق ہوچکا ہے ،آتش زدگی سے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا،آتشزدگی سے تاجروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، لہٰذا حکومت ، مالیاتی ادارے ، بنکس تاجروں کے ساتھ مالی تعاون کریں اور ان کا بازو تھامیں تاکہ تاجر طبقہ اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑا ہوسکے ۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.