پاکستان کے لیے باعث فخر نوجوان وسیم بٹ 5 سال کے لئے جرمن کے مقامی عدالت کےلیے اعزازی جج مقرر

ہائیڈل برگ شہر کی سٹی پارلیمنٹ کے ممبر پاکستان نژاد جرمن وسیم بٹ کو پانچ سال کے لئے کالسروئے شہر کی ہائیکورٹ عدالت کا اعزازی جج نامزد کیا گیا ہے اور جرمن کی عدالتی نظام میں وسیم بٹ پہلے پاکستانی ہیں جن کی اعزازی جج کے اہم عہدہ پر نامزدگی ہوئی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 11:12

پاکستان کے لیے باعث فخر نوجوان وسیم بٹ 5 سال کے لئے جرمن کے مقامی عدالت ..
ہائیڈل برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) ہائیڈل برگ شہر کی سٹی پارلیمنٹ کے ممبر پاکستان نژاد جرمن وسیم بٹ کو پانچ سال کے لئے کالسروئے شہر کی ہائیکورٹ عدالت کا اعزازی جج نامزد کیا گیا ہے اور جرمن کی عدالتی نظام میں وسیم بٹ پہلے پاکستانی ہیں جن کی اعزازی جج کے اہم عہدہ پر نامزدگی ہوئی ہے،

کالسروئے شہر کی ایڈ منسٹریٹیو کمیٹی نے وسیم بٹ کی25 -2020 کے عرصے کے لئے  ہائی کورٹ  کے اعزازی جج کی  منظوری دی ہے،

26 اکتوبر کو وسیم بٹ اپنی اس نئی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)



بحثیت اعزازی جج ان کو نہ صرف زبانی سماعت بلکہ فیصلہ سازی کے حوالے سے بھی دیگر ججوں کی طرح کے مکمل حقوق حاصل ہونگے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان نژاد جرمن وسیم بٹ دوسری بار سٹی ممبر پارلیمنٹ کے طور پر فعال سیاستدان کا کردار ادا کر رہے ہیں ،

اس کے علاوہ وہ شہر کی مائیگریشن کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں ۔