Live Updates

اپوزیشن جماعتیں اپنی چوری چھپانا اور سینہ زوری دکھانا چاہتی ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

احتسا بی ر یل کے مسا فر’’ کر پشن بچائوپلیٹ فارم‘‘ پر صرف چند دنو ں کیلئے اکٹھے ہیں‘رہنما پی ٹی آئی

منگل اکتوبر 14:03

اپوزیشن جماعتیں اپنی چوری چھپانا اور سینہ زوری دکھانا چاہتی ہیں ‘ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی چوری چھپانا اور سینہ زوری دکھانا چاہتی ہیں،جلسوں سے کرپشن نہیں چھپائی جا سکتی،عوام نے الیکشن کی طرح پی ڈی ایم کے اچار کو بھی مسترد کر دیا،احتسا بی ر یل کے مسا فر’’ کر پشن بچائوپلیٹ فارم‘‘ پر صرف چند دنو ں کیلئے اکٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے اور انتشار پھیلانے سے گریز کریں بصورت دیگر اس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، تحریک انصاف کی حکومت خود مختار ہے اور تمام تر فیصلے خود کرتی ہے جبکہ باری باری کھیلنے والوں کیخلاف جب احتسابی عمل شروع کیا گیا تو انہوں نے ریاستی اور معتبر اداروں کو للکارنا شروع کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق تازہ ترین معلومات