سعودی عرب کا شاہی خاندان سوگ میں ڈُوب گیا
سعودی شہزادہ نواف بن سعید بن سعود بن عبدالعزیز السعود انتقال فرما گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
محمد عرفان
منگل 20 اکتوبر 2020
17:26
(جاری ہے)
گزشتہ ماہ سعودی شہزادی قماشہ کا بھی انتقال ہو گیا تھا جو سعودی شہزادے نہار بن سعود بن عبدالعزیز السعود کی والدہ تھیں۔
اس کے دو روز بعد ہی ایک اور سعودی شہزادی مضاوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلوی السعودچل بسیں۔ ان دونوں شہزادیوں کو ریاض کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔جبکہ 6 جولائی کو شاہی خاندان کے رُکن اور معروف سعودی شہزادے خالد بن سعود بن عبدالعزیزگزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 95 برس تھے جن کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ 28 جون کو معروف سعودی شہزادے بندر بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن سعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ29 جون کوبعد از نماز ظہر ریاض میں اداکر دی گئی، پھرانہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ 4 جون کو بھی شاہی خاندان کے رُکن اور معروف شہزادہ سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز السعود انتقال فر ما گئے تھے۔ جن کی نماز جمعہ ریاض میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا ۔ اس سے قبل26 فروری کو سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کر گئے تھے، اُن کی نماز جنازہ میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی شریک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ شہزادہ عبداللہ بن عبدالعزیز، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ شہزادہ طلال کے بھائی مشعل، منصور، نایف، سلمان، سطام، مشاری، یزید، سیف الاسلام، جلوی، مصعب، نہار، یوسف، عبدالکریم اور حسام بھی شریک ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئی ایم ایف کا عملہ 19 اگست سے سینیگال کا دورہ کرے گا
-
امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
عمان نے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا، ٹرمپ
-
بھارت، آسیب کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ اسکول چھوڑ دیا
-
بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان
-
شارجہ ؛ پاکستان سوشل سینٹر میں 80واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کلچر اینڈ لینگویج ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 14اگست یومِ آزادی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد
-
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مکہ معاہدے کا خیر مقدم
-
ایران جنگ میں امریکا کے چوتھائی ایم کیو 9 ریپر ڈرونز ختم ہوگئے
-
انڈونیشیا کا 750 غیر پیداواری سرکاری ادارے بند کرنے کا اعلان
-
فرانس،15سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون کالعدم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.