سی سی پی او لاہور کی خاتون سے فون پر نامناسب گفتگو کی آڈیو ٹیپ منظر پر آ گئی

مجھے اب فون مت کرنا اتنا خیال رکھا ہے،تماشہ لگایا ہوا ہے، عمر شیخ کی جانب سے نامناسب الفاظ پر خاتون نے فون بند کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 اکتوبر 2020 17:38

سی سی پی او لاہور کی خاتون سے فون پر نامناسب گفتگو کی آڈیو ٹیپ منظر پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی خاتون سے فون پر نامناسب گفتگو کی آڈیو ٹیپ منظر عام پر آ گئی۔خاتون کے کیس فائل کرنے کے ذکر پر عمر شیخ بھڑک اٹھے۔عمر شیخ نے خاتون سے کہا کہ مجھے اب فون مت کرنا ،اتنا خیال رکھا ہے۔تماشہ لگایا ہوا ہے،خاتون نے سی سی پی او کے نامناسب الفاظ سنتے ہی فون بند کر دیا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمر شیخ کی جانب سے انتہائی غلط زبان الفاظ کی جو کہ میڈیا پر بتانے کے قابل بھی نہیں۔

خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔بتایا گیا کے رائیونڈ سے تعلق رکھنے والی نائلہ نامی خاتون اور ان کے شوہر نے 30 ستمبر کو سی سی پی او لاہور کو درخواست دی تھی،خاتون کے شوہر کے خلاف ایک سب انسپیکٹر نے منشیات کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون کی درخواست پر عمل نہ ہوا تو انہوں نے سی سی پی لاہور کو فون کیا جس کے بعد یہ تمام معاملہ پیش آیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار ہمارے گھر آ کر پیسے اور زیورات لے گیا،انہوں نے کہا کہ پولیس تین دن قبل رات کو گھر پر چھاپہ مارا اور میرے شوہر کو ساتھ لے گئی اور 20 لاکھ کا مطالبہ کیا، خاتون نے کہا کہ اے ایس آئی نے فون پر دھمکی دی کہ 20 لاکھ نہ دئیے تو تمہارے خاوند کو مار دیا جائے گا۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے مکان بیچ کر ان کو پیسے دے دئے ہیں۔

اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے۔ سی سی پی او عمر شیخ نے اس بارے میں موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو ٹیپ میرے خلاف نیا افسانہ ہے۔واضح رہے کہ عمر شیخ سی سی پی او لاہور بننے کے بعد مختلف تنازعات کا حصہ بنے رہے ہیں۔اس سے قبل 3 پولیس افسران کی سی سی پی او لاہور کے خلاف درخواست دینے کا انکشاف ہوا تھا۔ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشافات کیا ہے کہ 3 پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو جا کر درخواست کی کہ ہم سی سی پی او عمر شیخ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے ، کیونکہ ہم یہاں اپنی بہن کو گالیاں دلوانے نہیں آتے ۔