
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت
ٓپاکستانی ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا خدمت انسانیت کیلئے پاکستان اور امریکہ کی کامیاب دوستی کا سفرجاری رہے گا :وزیر صحت پنجاب
منگل 20 اکتوبر 2020 18:46

(جاری ہے)
اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے۔پاکستانی ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا۔
11جون کو پنجاب میں کوروناوائرس کے بہت زیادہ مریض تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج تھے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ یوایس ایڈ کی جانب سے ملنے والے 46وینٹی لیٹرز بہت مددگارثابت ہوںگے۔پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کے خلوص کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عطیہ میں ملنے والے وینٹی لیٹرز پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔خدمت انسانیت کیلئے پاکستان اور امریکہ کی کامیاب دوستی کا سفرجاری رہے گا۔صوبائی وزیر صحت نے محکمہ صحت پنجاب کو46وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا۔سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان نے کہاکہ کوروناوائرس نے پاکستانی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگایاہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے کوروناوئرس کے دوران مریضوں کی خدمت کرنے پرڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگویز نے کہاکہ امریکہ پاکستانی عوام کی مددجاری رکھے گا۔امریکی قونصل جنرل نے کہاکہ ڈاکٹریاسمین راشدکوکوروناوائرس کے دوران ہمیشہ فرنٹ لائن پر قیادت کرتے دیکھا۔امریکی قونصل جنرل نے کوروناوائرس کامقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی بنانے پرپاکستان کی کاوش کوسراہا۔کیتھرین روڈریگویز نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو کوروناوائرس کے دوران بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.