فیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف ایکشن ،رواں ماہ 192بجلی چوردھر لئے

ایک کروڑ93لاکھ کے جرمانے عائد جبکہ33کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2020 19:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) فیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف ایکشن ،رواں ماہ 192بجلی چوردھر لئے گئے ،ایک کروڑ93لاکھ کے جرمانے عائد جبکہ33کے خلاف مقدمات کا اندراج کردیا گیا ۔ آن لائن کے مطابق وزارت توانائی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوانجینئر ارشد منیر کی ہدایات پرفیسکو ریجن کے پانچوں سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔

اکتوبر کے پہلے بیس دنوں میںدوران چیکنگ فیسکوٹیموں نے پانچوں سرکلز سے کل 55581بجلی کنکشنوں کو چیک کیاجن میں سی170صارفین محکمہ کی پی وی سی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے،13میٹرٹیمپرڈاورباڈی میں سوراخ کرکے،5میٹر میں شنٹ سسٹم لگا کر،2میٹر کی نیوٹرل بریک کرکے جبکہ2صارفین فیز پولیرٹی تبدیل کرکے بجلی چوری کے مرتب پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان کو 1084275ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 93 لاکھ روپے کا جرمانہ چارج کیا گیا ہے جبکہ ان تمام بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دے دی گئی ہیں جن میں سی33کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا ہے ۔

فیسکوٹاسک فورسز نے ان کے میٹر اور دیگر فیسکو تنصیبات اتار لی ہیں اور ان سے جرمانہ کی مکمل ریکوری تک ان کی بجلی بحال نہیں کی جائے گی ۔چیف ایگزیکٹو ارشد منیر نے بجلی چوروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس مکروہ قومی جرم سے بازآجائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ حوالہ پولیس بھی کیا جائے گا ۔

انہوں نے فیسکو آپریشن سٹاف کوبجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں میں شدت لانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی چوروں کی معاونت کرنے والے فیسکو ملازمین کو کسی صورت ڈھیل نہیں دی جائے گی اور ان کو بھی سخت ترین محکمانہ سزائیں دی جائیں گی ۔انہوں نے صارفین بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ کہیں بھی بجلی چوری کی واردات دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع وزارت توانائی کی ہاٹ لائن دیں تاکہ ان بجلی چورعناصرکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :